انجینئرنگ یونیورسٹی میں سوک ایجوکیشن کے موضوع پر سیمینار ہوا۔
تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا اعلیٰ تعلیمی ادارے محض سیکھنے کی جگہ نہیں ہیں، یہ وہ جگہیں ہیں جہاں خیالات کی پرورش کی جاتی ہے ، جہاں ذہنوں کی تشکیل ہوتی ہے ، اور جہاں مستقبل کے رہنما تشکیل پاتے ہیں۔ معاشرے میں امن و امان اور پرامن زندگی کے لئے صبر و تحمل کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا، اساتذہ طلبا کو اخلاقیات سکھائیں اور ان کی تربیت کریں، ہمارا معاشرہ کسی قسم کے فساد کامتحمل نہیں ہو سکتا۔
سیمینار کا مقصد یونیورسٹی طلبا میں شہری اقدار اور انکی ذمہ دارشہریوں کی تشکیل میں اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
سیمینار میں آئی ٹی یونیورسٹی کے ڈاکٹریعقوب خان بنگش بطور مہمان مقررشریک ہوئے اور جامعات میں شہری تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سماجی ذمہ داری، رواداری اور امن کے فروغ میں سوک ایجوکیشن کے کردارپرگفتگو کی
ڈائریکٹردیپ سعیدہ نے کہا تعلیم کا مقصد معلومات کی ترسیل کے بجائے حقیقی معنوں میں سماجی تبدیلی لانا مقصود ہے ، تعلیمی ادارے نہ صرف علم و دانش کے مراکز ہیں بلکہ کردار، ہمدردی اور باضمیر شہریت کے گڑھ بھی ہیں۔