بدھ, 27 نومبر 2024


فیس بُک مارکیٹ پلیس کا آغاز تباہ کن ثابت ہوا

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے گزشتہ دنوں اشیاءکی خرید و فروخت کے لیے اپنی ایپ میں 'مارکیٹ پلیس' کے نام سے نیا اضافہ کیا تھا اور اب وہ اس پر معذرت کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ اس نئے اضافے کی مد سے آن لائن شاپنگ کی دنیا کو فتح کرلینا چاہتی ہے مگر اس کا آغاز تباہ کن ثابت ہوا ہے کیونکہ متعدد افراد نے غیر قانونی اشیاءفروخت کے لیے پیش کردی ہیں۔ ہتھیار، منشیات، جانور اور بھی دیگر غیر قانونی سروسز نے فیس بک کو معذرت اور صارفین کے خلاف کارروائی پر مجبور کردیا ہے۔

ابھی صرف امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے دستیاب اس فیچر کے حوالے سے کہنا ہے کہ کچھ صارفین نے 'تیکنیکی چیزوں' کا فائدہ اٹھا کر غیر قانونی اشیاءفروخت کے لیے پیش کیں۔ اب فیس بک ان تیکنیکی خامیوں کی روک تھام پر کام کررہی ہے تاکہ آئندہ اس طرح کی خلاف ورزی سے روکا جاسکے۔ فیس بک کے ایک ترجمان کے مطابق ' جیسے جیسے ہم مارکیٹ پلیس تک رسائی کو توسیع دے رہے ہیں، ہمیں ایک تینیکی مسئلے کا سامنا ہو رہا ہے جس کے باعث ریویو سسٹم کچھ پوسٹس کو شناخت کرنے میں قاصر رہا جس میں کامرس پالیسیوں اور کمیونٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی'۔

اس کے بقول ' اس کے نتیجے میں غیر قانونی اشیاءکی پوسٹس مارکیٹ پلیس میں لوگوں کے سامنے آئیں'۔ فیس بک نے پیر کو یہ فیچر متعارف کرایا تھا جس کا مقصد ای بے اور ایسے ہی دیگر آن لائن شاپنگ پورٹل سے مسابقت کرنا تھا۔ فیس بک کا دعویٰ ہے کہ تین دن میں 45 کروڑ افراد اس فیچر کو اشیاءکی خرید و فروخت کے لیے استعمال کرچکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment