ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی انجینیئروں نے مائیکروویو لہریں خارج کرنے والا ایک سسٹم بنایا ہے جو دشمن ڈرون کو ہوا میں ہی جلا کر بھسم کرسکتا ہے۔ روس کی کمپنی یونائیٹڈ مینوفیکچرنگ کارپوریشن (یوآئی ایم سی) کے تیار کردہ اس ہتھیار کو اسے ’’کراشوکا 4‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اسے پہلی مرتبہ روس میں مقامی ہتھیاروں کی خفیہ نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔ ’’کراشوکا 4‘‘ ایک کلومیٹر کی دوری سے دشمن ڈرون کو نشانہ بناسکتا ہے ۔ اسے ’ موت کی شعاع‘ کا نام بھی دیا گیا ہے کیونکہ ڈرون اور بغیر پائلٹ کے طیاروں کے مواصلاتی اور ریڈیو نظاموں کو تباہ کرکے ان پر کنٹرول ختم کردیتا ہے، جس کے بعد اس کا شکار ڈرون نیچے گرجاتا ہے۔
کمپنی ترجمان کے مطابق اسے کئی بار آزمایا جاچکا ہے۔ ایسا ہتھیار پوری دنیا میں موجود نہیں اور ایسے ہتھیار ڈائریکٹڈ انرجی ویپن کہلاتےہیں۔ یہ بلند توانائی والی لہریں خارج کرتے ہیں اور طیارے یا ڈرون کے آلات کو ناکارہ کرسکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ الیکٹرومیگنیٹک آلہ صرف ایک کلومیٹر دوری تک مار کرسکتا ہے، اگر اس کی نشانہ بنانے کی حد کو بڑھایا جائے تو اس سے ان طیاروں کو بھی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے جن کی ریڈار نشاندہی نہیں کرسکتا ۔ یہ سسٹم ڈرون کا رخ کرکے فائر کیا جاتا ہے اور یہ برقی مقناطیسی شعاعیں پھینک کر اسے تباہ کرسکتا ہے۔ ایسی شعاعیں ایک رفلیکٹر اینٹینا کے ذریعے فائر کی جاتی ہیں۔