اتوار, 24 نومبر 2024


کھانے کے فوراً بعد برش کرنا صحت کےلئے مضر

 

ایمز ٹی وی (صحت ) ہمیں بچپن سے ہی ایک بات بار بار بتائی گئی کہ ہمیں دانت کب کب برش کرنے چاہئیں؟ یعنی رات کو سونے سے پہلے، صبح اٹھنے کے بعد اور بہت زیادہ میٹھی چیزیں جیسے کہ مٹھائی اور چاکلیٹ کھانے کے فوری بعد دانت ضرور برش کرنے چاہئیں۔

لیکن معلوم یہ ہواہے کہ ہمیں میٹھی چیزیں کھانے کے بعد دانت برش کرنے کے حوالے سے باتیں بتائی گئیں ، وہ ہرگز کوئی اچھا مشورہ نہیں تھا ۔ اس بات سے تو کبھی بھی کوئی اختلاف نہیں کرسکتا کہ دانتوں میں صفائی رکھنے سے وہ نہ صرف صاف ستھرے رہتے ہیں بلکہ مضبوط بھی ہوتے ہیں ۔

لیکن مسئلہ وقت کا آیا ہے کہ دانت آخر صاف کس وقت کرنے چاہئیں ۔ کچھ بھی کھانے کے فوری بعد دانتوں کو برش کرنا ٹھیک نہیں اور خاص کر اس وقت جب آپ نے کچھ تیزابیت سے بھرپورغذا لی ہو ۔

ایسا کہنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جب آپ سٹرس فروٹ جیسے لیموں ، کینوں اور گریپ فروٹ کھاتے ہیں یا پھر ٹماٹر اور انرجی و مصنوعی ڈرنکس پیتے ہیں تو یہ سب چیزیں آپ کے دانتوں میں موجود انیمل کی تہہ کو نرم کردیتی ہیں اور جب آپ فوری طور پر دانتوں پر برش کرتے ہیں تو انیمل کی تہہ بتدریج ہٹتی چلی جاتی ہے اور یوں برش کا براہِ راست اثر دانتوں پر پڑتا ہے، جس کی وجہ سے وہ کمزور ہوجاتے ہیں۔

اس لیے اب دانتوں کے ڈاکٹرز مشورہ یہی دیتے ہیں کہ کچھ بھی کھانے یا پینے کے کم از کم 30 منٹوں تک دانتوں کو صاف نہ کریں بلکہ صبح اور رات کو دانت کرنا ہی مفید ہے ۔

 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment