اتوار, 24 نومبر 2024


دماغی قوت بڑھانے کے ٹوٹکے

 

ایمز ٹی وی ( صحت) ماہرین نفسیات نے اپنی 20 سالہ تحقیق کے بعد دماغی قوت بڑھانے، یادداشت کو بہتر کرنے اور دماغ کو چاق و چوبند رکھنے کی اہم غذائیں بتائی ہیں جس کی پشت پر ایک وسیع تجربہ اور تحقیقی موجود ہے۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہےکہ ان غذاؤں سے ایسے لاتعداد مریض اپنے مرض پر قابو پاچکے ہیں جو دماغی کمزوریوں میں مبتلا تھے۔ ماہرین کے مطابقغذائی تبدیلیوں سے دماغ کو ایسے اجزا مل جاتے ہیں جو اکتساب، توجہ اور یادداشت کو بہتر بناسکتے ہیں۔ اور ان میں سر فہرست یہ غذائیں اور پھل و سبزیاں شامل ہیں۔

ہرے پتوں والی سبزیاں: پالک، چولائی، تیز پتہ اور دیگر گہرے سبز رنگت والی میں بہت قیمتی معدنیات پائی جاتی ہیں جن میں کیلشیئم، پوٹاشیئم، فولیٹ، زنک اور مینگنیز شامل ہیں۔ یہ دماغ کو افعال کو بہتر بناتی ہیں۔

چرنے والے والے جانوروں کا گوشت: اگرچہ بیف اور مٹن کو دماغ کا دوست نہیں سمجھا جاتا لیکن چراگاہوں سے اپنی بھوک مٹانے والے بکروں، بھیڑوں اور گایوں کے گوشت کی تھوڑی مقدار ہفتے میں ضرور کھائیں ۔ ان جانوروں میں دماغ کے لیے ضروری چکنائیاں موجود ہوتی ہیں۔

گِری دار خشک میوے: بادام، پستہ، اخروٹ، کاجو اور دیگر گِری دار میوے ایسے پروٹین اور غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں جو دماغ کو تقویت پہنچاتے ہیں ۔ ان میووں میں سیلینیئم نامی ایک اہم جزو موجود ہوتا ہے جو دماغی کارکردگی بڑھاتا ہے۔

زیتون کا نامیاتی تیل: زیتون کا اچھا نامیاتی تیل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور موڈ کو بہتر بناتا ہے۔

مختلف اقسام کے بیج: سورج مکھی، السی ، تِل اور دیگر اقسام کے بیج فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں اومیگا تھری، فائٹو کیمیکلز ، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اہم اجزا موجود ہوتے ہیں جو انسانی دماغ کی نشوونما اور اکتساب پر بہتر اثر ڈالتے ہیں۔

رنگ برنگی سبزیاں: شکر قندی، ٹماٹر، گاجر اور سرخ اور نارنجی شملہ مرچوں کی رنگت ظاہر کرتی ہیں کہ ان میں فائبر، معدنیات، خامرے اور دیگر اہم اجزا موجود ہوتے ہیں۔ یہ دماغ کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔

گوبھی اور شاخ گوبھی: گوبھی اور شاخ گوبھی (بروکولی) میں فائٹو کیمیکلز اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں جو کینسر سے بچاتے ہیں اور دماغ کو تندرست و توانا رکھتے ہیں۔

پھلیاں: مٹراور دیگر اقسام کی پھلیاں ایسٹروجن اور دماغ کے لیے ضروری اجزا سےبھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں فائبر دماغ کے لیےنہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دوسری جانب ماہرین نے ایسی غذاؤں سے بھی خبردار کیا ہے جو دماغ کے لیے مضر ثابت ہوسکتی ہے۔ ان میں شراب نوشی، مٹھائیاں، فرائیڈ کھانے اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment