جمعہ, 22 نومبر 2024


اگلے ہفتے کی 14 تاریخ کو یاد رکھیں کیونکہ ۔۔۔۔!!!

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) اگلے ہفتے کی 14 تاریخ کو یاد رکھیں کیونکہ اس رات چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن ہوگا جسے ’’سپرمون‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ نومبر کی 14 تاریخ کو چاند زمین سےقریب ترین ہوگا اور یہ موقع اب 25 نومبر2034 میں دوبارہ نمودار ہوگا۔ آخری مرتبہ جنوری 1948 میں سپرمون دیکھا گیا تھا اس دوران چاند کا منظر دیدنی ہوگا ۔ دلچسپ بات یہ ہے اس رات پورا چاند ہوگا اور جو اسے سپر سپر مون بنائے گا۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق مغربی شمالی امریکا، بحرالکاہل کے جزائر اور دیگر علاقوں میں یہ صبح کو نظر آئے گا جب کہ جن علاقوں میں یہ افق (ہورائزن) سے نیچے ہوگا تو زیادہ بڑا اور واضح منظر پیش کرے گا۔ اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان میں اس وقت سورج غروب ہوچکا ہوگا اور یہ منظر دیکھا جاسکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ منظر 7 بجے شام کو دیکھا جاسکے گا۔

ناسا کے مطابق 14 نومبر کو سپرمون کی روشنی جیمینیڈ شہابیوں (میٹیور) کی برسات کو ماند کردے گی اور اس سال انہیں دیکھنا مشکل ہوجائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی سال 14 دسمبر کو ایک اور سپرمون کا منظر دیکھنے کو ملے گا تاہم پورا چاند 14 نومبر کو ہی دکھائی دے گا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ چاند زمین سے انتہائی قریب ہوگا اور یہ منظر 2034 میں ہی دیکھا جاسکے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments4