اتوار, 24 نومبر 2024


فیس بک اس وقت کس ایپ سے خوفزدہ ہے؟

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک اس وقت جس ایپ سے خوفزدہ ہے وہ اسنیپ چیٹ ہے جس کی خاصیت اس کے دلچسپ فلٹرز ہیں جو آپ کے چہرے کو کبھی فلاور پرنسز یا رینبو ٹپکانے والے میں بدل دیتے ہیں۔ اب تک یہ فیچر صرف فرنٹ کیمرے میں کام کرتا تھا اور چہروں پر ہی کارآمد تھا مگر اب کمپنی نے ایسی اپ ڈیٹ کردی ہے جو دیگر تمام ایپس کے ہوش اڑا دے گی۔ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اسنیپ چیٹ نے یہ زبردست گرافکس بیک کیمرے کے لیے بھی متعارف کرا دیئے ہیں اور اب چہروں کی بجائے اپنے ارگرد موجود کسی بھی چیز کو عجیب و غریب بنایا جاسکتا ہے۔ اس فیچر کو ورلڈ لینسز کا نام دیا گیا ہے اور یہ اس وقت متحرک ہوتا ہے جب آپ بیک کیمرے کو چلا کر اسکرین پر کسی بھی چیز کو کلک کرتے ہیں۔

اب تک 7 آپشنز صارفین کے لیے دستیاب ہیں جن میں تین تو امریکی انتخابات کے حوالے سے ہیں جبکہ ایک رینبو برسانے والا بادل ہے. مگر اس کے ساتھ آپ چہروں کے فلٹرز کو بھی رئیر کیمرہ میں استعمال کرسکتے ہیں اور اس طرح آپ اپنے دوست یا فلاور پرنسز یا پیارے ہرن میں بدل سکتے ہیں. اسنیپ چیٹ کے مطابق یہ ایفیکٹس اس کے جلد فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے اسپیکٹلز گلاسز میں زیادہ بہتر کام کریں گے جس میں آپ راﺅنڈ ویڈیو کلپس ریکارڈ کرکے ایپ پر شیئر کرسکیں گے۔ تاہم اپنے اسمارٹ فون پر بھی اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں بس آپ کی اسنیپ چیٹ ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ اور ہاں یہ فیچر یقیناً فیس بک کو بھی مشکل میں ڈال سکتی ہے جو اسنیپ چیٹ کے مختلف فیچرز کو تیزی سے اپنی ایپس کا حصہ بناکر حریف ایپ کی مقبولیت کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment