ایمز ٹی وی (صحت) لیموں کا عرق بڑھانا، کیلوں کا زیادہ عرصے تک تازہ رکھنا اور بہت کچھ کیا آپ کو ایسی ٹرکس معلوم ہیں؟ درحقیقت چند عام چیزوں کو اپنا کر آپ اپنی زندگی کو آسان اور کچن میں گزارے جانے والے وقت کو کم کرسکتے ہیں۔
لیموں کو مائیکرو ویو کریں
لیموں کو تیس سیکنڈ تک مائیکروویو کریں، گرم ہونے پر اس پھل کے اندر موجود فیٹی ایسڈ پگھلتا ہے جس سے اس میں عرق یا جوس بھی بڑھ جاتا ہے، کم از کم برطانیہ میں بیکنگ کوئین میری بیری کا تو یہی دعویٰ ہے۔
انڈے
اگر انڈہ خراب ہو تو وہ میٹھے اور ٹھنڈے پانی میں تیرنے لگتا ہے، اگر ٹھیک ہو تو ڈوب جاتا ہے، ہوسکتا ہے آپ کو یہ احمقانہ بات لگے مگر یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کے مطابق اس کے سائنسی شواہد موجود ہیں۔
پیاز کو فریز کردیں
کیا آپ کو خواہش ہے کہ پیاز کاٹنے پر آنکھوں کو جلن اور آنسوﺅں کا سامنا نہ کرنا پڑے؟ تو پھر اسے کاٹنے سے پندرہ منٹ تک کے لیے فریزر میں چھوڑ دیں۔ سلفو آکسائیڈ سے بھرپور اس سبزی کو جب کاٹا جاتا ہے تو سلفر گیس آنکھوں کو اشک بہانے پر مجبور کرتی ہے، مگر جب وہ ٹھنڈی ہو تو اس گیس کا اخراج تاخیر سے ہوتا ہے جس سے آپ کو روئے بغیر پیاز کاٹنے کا موقع مل جاتا ہے۔
مکھن نرم کریں
ایک گلاس پانی مائیکروویو میں گرم کریں، اس کے بعد پانی پھینک دیں اور مکھن کی ڈبیا کو گلاس سے کور کردیں، اس میں موجود حرارت اور دھواں مکھن کو گرم کریں گے اور وہ نرم ہوجائے گا۔
کیلوں کو زیادہ عرصے تک خراب ہونے سے بچائیں
کیلوں کے اوپری حصے میں جو گچھے کا موٹا سا مرکزی حصہ ہوتا ہے اسے پلاسٹک سے کور کردیں، جس سے ہوا اس میں داخل نہیں ہوپاتی اور کیلا زیادہ جلدی پکتا نہیں، درحقیقت کیلوں کے بہت زیادہ جلد پکنے کی وجہ یہ ہے کہ اس پھل میں سے ایتھائلین نامی گیس خارج ہوتی ہے۔یہ ایک قدرتی گیس ہے جو پھل کو پکنے میں مدد دیتی ہے تو اگر آپ اس کے اخراج کو روک دیں تو کیلوں کی زندگی کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
لہسن کو سیکنڈوں میں چھلیں
لہسن کو کسی دھاتی برتن میں رکھیں اور اسے کسی اور دھاتی برتن سے ڈھانپ کر دونوں کو زور زور سے بیس سیکنڈز تک جھٹکے دیں، اس کے نتیجے میں لہسن کی اوپری تہہ باہر نکل جائے گی اور باقی کام سیکنڈوں میں مکمل ہوجائے گا۔