جمعہ, 03 مئی 2024


خانہ کعبہ کی منفرد تصویر منظرعام پر

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) خانہ کعبہ مسلمانوں کیلئے مقدس ترین جگہ ہے اور ہر سال کروڑوں مسلمان فریضہ حج ادا کرنے کیلئے یہاں آتے ہیں اور خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں۔ ہر مسلمانوں کی خواہش ہے کہ وہ موت سے پہلے اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہو کر فریضہ حج ادا کرے۔

یوں تو خانہ کعبہ کی لاکھوں تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کرتی رہتی ہیں جن میں سے کچھ ایسے زاویوں سے لی گئی ہیں کہ وہ شاہکار ہی بن چکی ہیں لیکن اب ایک فیس بک پیج پر خانہ کعبہ کی ایک ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے جسے دیکھ کر آپ کے منہ سے بے اختیار سبحان اللہ نکل آئے گا اور آپ کا دل چاہے گا کہ آپ اڑ کر وہاں پہنچ جائیں۔

یہ تصویر 360 ڈگری کے کیمرے سے اتاری گئی ہے اس لئے دیکھنے والے کو ایسا ہی محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ تصویر نہیں دیکھ رہا بلکہ خود اس جگہ پر موجود ہے۔ ذیل میں دی گئی تصویر دیکھ کر آپ بھی خوب محظوظ ہوں گے اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment