اتوار, 24 نومبر 2024


فیس بک صارفین کو بڑا جھٹکا

 

ایمز ٹی وی( مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے متعدد صارفین کی سالوں پہلے شیئر کی جانے والی پوسٹس کو دوبارہ شیئرز کردیا جس سے صارفین شدید حیرانی اور کوفت میں مبتلا ہو گئے، حالانکہ کئی صارفین کا تصاویر شیئرکرنا پسندیدہ مشغلہ ہے ۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بہت سے صارفین نے شکایت کی ہے کہ فیس بک نے کئی مہینوں اور سالوں پرانی پوسٹس ان کی اجازت کے بغیر دوبارہ شیئر کر دیں جسے دیکھ کر وہ خود حیران رہ گئے ۔

فیس بک کے ترجمان نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس ایشو سے آگاہ ہیں اور اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔چند صارفین کا کہنا ہے کہ یہ غلطی آئی فون پر موجود فیس بک کی ایپلی کیشن کے نئے ورژن میں ہے

جو گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا تاہم اس مسئلے کی درست وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی یہ جان بوجھ کر فیس بک کی طرف سے کیاگیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment