اتوار, 24 نومبر 2024


ڈاکٹروں نے ہڑتال کا راستہ اپنا لیا

 

ایمز ٹی وی(صحت) مریضوں کو نہیں دیکھیں گے۔ پہلے مطالبات مانے جائیں۔ آج بھی ڈاکٹروں نے ہڑتال کا راستہ اپنا لیا۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج۔ مریضوں اور لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں سنٹرل انڈیکشن پالیسی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پھر احتجاج شروع کر دیا۔ وائی ڈی اے کا کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہ پہنچا۔ سینئر ڈاکٹروں نے آؤٹ ڈور میں کام سنبھال لیا۔ محکمہ صحت نے صورتحال کاعلم ہونے پر سینئر ڈاکٹروں کو بلا لیا۔ سینئر ڈاکٹروں نے آئوٹ ڈور میں پہنچ کر کام سنبھال لیا جس پر مریضوں نے سکھ کاسانس لیا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کسی اسپتال کا آئوٹ ڈور بند نہیں ہوا۔ مریضوں کا معمول کے مطابق چیک اپ کیا جا رہا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کہتے ہیں مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ دوسری طرف محکمہ صحت کا کہنا ہے احتجاج کی بجائے مذاکرات سے ہی مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment