ایمز ٹی وی(صحت) شہد بے شمار امراض کی دوا ہے اور یہ بغیر کسی مضر اثرات کے بہت سی بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے۔ کئی سائنسی تحقیقوں میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ شہد تمام بیماریوں کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
تاہم طبی ماہرین نے شہد کا ایک طریقہ استعمال بتایا ہے جو بہت ساری بیماریوں کے خلاف کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد اور دار چینی کا مرکب بہت ساری بیماریوں کو دور کر سکتا ہے۔
ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں اس مرکب کو بے شمار بیماریوں کے خلاف مفید بتایا گیا۔
:امراض قلب میں مفید
شہد اور دار چینی کا پیسٹ بنا کر روٹی یا ڈبل روٹی پر جام یا جیلی کی بجائے لگائیں اور روزانہ کھائیں۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور دل کے دورے سے حفاظت فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جنہیں دل کا ایک دورہ پہلے بھی پڑ چکا ہو وہ بھی اگر روزانہ یہ مرکب استعامل کریں تو یہ انہیں اگلے دورے سے بچا سکتا ہے۔
honey-2
اس کا روزانہ استعمال حبس دم میں مفید ہے اور دل کی دھڑکن کو بہتر بناتا ہے۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، دل کی شریانوں کی لچک میں کمی واقع ہوتی ہے اور خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ شہد اور دار چینی سے شریانوں کی قوت دوبارہ بحال ہوتی ہے۔
:دانت کے درد میں افاقہ
ایک چمچہ پسی ہوئی دار چینی اور 5 چمچے شہد کا ایک پیسٹ بنائیں اور اسے اس دانت پر دن میں 3 مرتبہ لگائیں۔ درد ختم ہونے تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔
:کولیسٹرول میں کمی
دو کھانے کے چمچے شہد اور 3 چائے کے چمچے پسی ہوئی دارچینی کو 16 اونس چائے کے پانی میں ملائیں اور کولیسٹرول کے مریض کو استعمال کروائیں۔اس سے 10 فیصد کولیسٹرول صرف 2 گھنٹوں میں کم ہو جاتا ہے۔
:ٹھنڈ لگ جانے کی صورت میں
ایک کھانے کا چمچہ نیم گرم شہد اور ایک چوتھائی چمچہ پسی دار چینی روزانہ دن میں 3 مرتبہ لیں۔ یہ پرانے سے پرانی کھانسی، بلغم اور ٹھنڈ دور کرتا ہے اور سائینس کو صاف کرتا ہے۔
honey-3
:معدے کے امراض کا علاج
شہد، دار چینی کے ساتھ لینے سے معدے کا درد بھی دور ہوتا ہے اور یہ معدے کے السر کو جڑ سے اکھاڑ دیتا ہے۔
:گیس کی تکلیف سے حفاظت
انڈیا اور جاپان میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق شہد اور پسی ہوئی دار چینی کو ایک ساتھ لینے سے گیس سمیت معدے کی کئی تکالیف میں افاقہ ہوتا ہے۔
:وزن میں کمی
روزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں پیئں۔ روزانہ کیا جانے والا یہ عمل وزن میں کمی کرتا ہے۔ اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بنتی۔
:بالوں کے جھڑنے میں کمی
روزانہ صبح اور رات میں ایک چائے کا چمچہ شہد اور پسی دار چینی لینے سے بالوں کا جھڑنا بھی رک جاتا ہے۔
انتباہ: یہ مضمون قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ مضمون میں دی گئی کسی بھی تجویز پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ اور ہدایت ضرور حاصل کریں۔