اتوار, 24 نومبر 2024


فوڈ اتھارٹی کاصوبےبھر میں کریک ڈائون

 

ایمز ٹی وی(صحت) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پی سی ایس آئی آرلیبارٹریزنےاب تک 52نمونوں کی رپورٹس دی ہیں جن میں سے27نمونےناقص اور غیرمعیاری پائے گئے ۔ جس کی وجہ سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبےبھرمیں کریک ڈاؤن شروع کر دیا،دودھ کمپنیوں کےپروڈکشن یونٹس کےخلاف وسیع پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی گئیں،عوام کو ناقص پانی سپلائی کرنے والےبھی بچ نہیں پائیں گے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف اضلاع میں مضر صحت دودھ اور پانی سپلائی کرنے والے یونٹس کے خلاف کارروائیوں کےلیے ٹیمیں تشکیل دےدیں ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل فیصل آباد ڈویژن جبکہ ڈائریکٹرآپریشنز رافعہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں کارروائیوں کی نگرانی کریں گی، ٹیمیں دودھ کے نمونے حاصل کرکے لیب بھجوائیں گی جس کے بعدان کے مستقبل کا فیصلہ کیاجائے گا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں دکانوں سے دودھ کے32نمونے اورپانی کےبھی 313 نمونےلیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔ ان واٹر یونٹس کی پروڈکشن بند کرکے3دن دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا سسٹم درست کرلیں،اگر ان یونٹس نے اپنی حالت بہتر نہ کی تو انہیں سیل کردیا جائے گا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment