بدھ, 27 نومبر 2024


گورمے پروڈکشن معیار پر پورا نہ اتر سکی

 

ایمز ٹی وی(صحت) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری دودھ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر گورمے پروڈکشن ڈسکہ یونٹ سیل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گورمے پروڈکشن ڈسکہ یونٹ انڈسٹریل سٹیٹ پر چھاپہ مارا اور انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ دودھ کے معیار کا موازنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق گورمے دودھ کی کوالٹی اپنی ہی لیبارٹری کے معیار پر پورا

نہ اتر سکی جس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی گورمے کے پروڈکشن یونٹ کو ایک سے دو ہفتے تک سیل رکھے گی جس دوران اس کے دودھ اکٹھا کرنے سے لے کر دیگر فروخت کیلئے سٹورز تک بھیجنے کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment