بدھ, 27 نومبر 2024


انقلاب برپا کردینے والی10بہترین ایجادات

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر سال نت نئی ایجادات، ڈیوائسز وغیرہ متعارف کرائی جاتی ہیں جن میں سے ہر ایک کا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لانا ہے۔ تو 2016 میں سے ہم نے ایسی ہی بہترین اور عجیب ٹیکنالوجیزاورڈیوائسز کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے انقلاب برپا کیا۔

مسافر بردار ڈرون۔

مسافروں کو لے کر سفر کرنے والا پہلا ڈرون بہت جلد آسمانوں پر پرواز کرتا نظر آئے گا۔ جی ہاں چین میں تیار ہونے والی ایہانگ 184 نامی ڈرون کو مسافر برداری کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس میں ایک شخص 23 منٹ کی پرواز کا مزہ لے سکتا ہے۔ 

5859870496bb0اسمارٹ فریج۔

سام سنگ کمپنی کی جانب سے جنوری میں ایک ریفریجریٹر متعارف کرایا گیا جس کے ذریعے آپ گھر بیٹھے شاپنگ کرسکتے ہیں۔

گھریلو استعمال کے اس فریج میں ساڑھے 21 انچ کی اسکرین نصب ہے جس کے ذریعے ڈیجیٹل شاپنگ بھی کی جاسکتی ہے اور فریج کے ذریعے آن لائن تصاویر بھی پوسٹ کی جاسکتی ہیں۔ چینی الیکٹرک گاڑی۔ فراڈے فیوچر چین کے ایک پراسرار سمجھی جانے والی الیکٹرک کار کمپنی ہے، جس نے 2016 کے شروع میں اپنی کانسیپٹ گاڑی متعارف کرائی تھی، ایک ہزار ہارس پاور کی ایف ایف زیرول نامی گاڑی کا اسٹیرئینگ اسمارٹ فونز سے منسلک کیا جاسکتا ہے جبکہ اس میں انٹرنیٹ سے جڑا ہوا ڈیش بورڈ بھی ہے، اس گاڑی کے ڈیزائن نے ہی لوگوں کو دیوانہ کردیا تھا۔

585986fcaf824

شکل بدل لینے والی گاڑی۔

مرسڈیز بینز نے اپنی ' کانسیپٹ انٹیلی جنٹ ایروڈائنامک آٹوموبائل' نامی گاڑی لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران متعارف کرائی۔کمپنی نے اس کے انٹرفیس میں اضافہ کیا ہے اور گاڑی کے اندر صارفین کے لیے ایسی سہولیات دی گئی ہیں جو اس سے پہلے دیکھنے میں نہیں آئیں۔

585986fcac9cf

ایل جی کا کاغذ کی طرح جانے والا ٹیلیویژن۔

کیا آپ ایسی ٹی وی اسکرینز خریدنا پسند کریں گے جنھیں اخبار کی طرح موڑ کر کسی بیگ بلکہ تہہ کرکے جیب میں رکھ کر کہیں بھی لے جایا جاسکے ؟

اگر ہاں تو ایل جی کی رول ایبل او ایل ای ڈی اسکرین اس کا جواب ہے۔2016 میں ایل جی نے اس طرح کی 18 انچ کی انوکھی اسکرین کے نمونے کو پیش کیا۔ چین کی مستقبل کی بس۔ رواں سال مئی میں چین نے ایسی بس کو متعارف کرایا تھا جو سڑک پر گاڑیوں کے اوپر سے گزر سکتی ہے۔ اس ایجاد کا مقصد سڑک کو عام گاڑیوں کے لیے بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کے ساتھ ٹریفک جام سے بچنا اور آلودگی میں کمی لانا تھا۔ بجلی سے چلنے والی یہ ٹرانزٹ ایلی ویٹڈ بسیں ریل جیسے ٹریک پر چلتی ہیں اور اس طرح ڈرائیور کو کسی عام سڑک پر گاڑیوں کے اوپر سے گزرنے میں مدد ملتی ہے۔

585986fcd93ff

 

جوتے جو اپنے تسمے خود بند کریں۔

بیک ٹو دی فیوچر کے بعد سے ہر ایک اس طرح کے جوتوں کا خواب دیکھ رہا تھا اور 2016 میں نائیکی نے اس کو عملی شکل دی۔ جب ان جوتوں کو پہننے والا پیروں کے انگوٹھوں کے قریب بٹن کو پریس کرتا ہے تو ہائپر اڈپٹ نامی سسٹم خودکار طور پر تسموں کو تنگ اورڈھیلا کردیتا ہے۔ یہ جوتے جسمانی طور پر کسی قسم کی معذوری کے شکار افراد کے لیے بہت فائدہ مند ہیں جیسا کمپنی کا دعویٰ ہے۔

585986fcdf1bc

کھیل کے میدان۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے بیشتر علاقے اتنے گنجان آباد ہیں کہ وہاں نئے پارکس کی تعمیر کے لیے جگہ ہی نہیں جس کے نتیجے میں بچوں کو کھیلنے کی سہولت میسر نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رئیل اسٹیٹ کمپنی اے پی تھائی لینڈ نے پہلے فضائی فوٹوگرافی سے ایسے جگہوں کی نشاندہی کی جس میں کچھ زمین خالی پڑی تھی، جس کے بعد انہیں کنکریٹ، پینٹ اور دیگر میٹریلز سے بھر کر کھیل کے میدان کی جگہ دے دی گئی، جس میں روایتی حد بندی موجود نہیں۔ اب تک ایسے دو کھیل کے میدان بینکاک میں تیار کیے جاچکے ہیں اور اب تیسرے پر کام جاری ہے۔

585986fce10f5

 

 

 

کانسیپٹ اسمارٹ فون مکس۔

چینی کمپنی کا شیاﺅمی فلیگ شپ اسمارٹ فون مکس ایج لیس فیبلیٹ ہے جس کی 6.4 انچ اسکرین دنگ کر دینے والی ہے۔اس کی سرامکس باڈی کو سیاہ پالش کی گئی ہے جبکہ یہ 18 قیراط کے سونے سے سجے ورڑن میں بھی فروخت کیا جائے گا۔

585986fd021e0

سیلفی ڈرونز۔

ڈرونز کے بارے میں آپ نے بہت کچھ سنا ہوگا مگر آن اے گو فلائی نامی ڈرون سب سے منفرد ہے، جو کہ اپنے مالک کا تعاقب کرنے کیصلاحیت رکھتا ہے اور ایچ ڈی ویڈیوز لے سکتا ہے جبکہ بہترین تصاویر بھی سیلفی کے طور لی جاسکتی ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ اس کے لیے ہاتھوں کو زحمت دینے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

585986fc0ada1

اسمارٹ رنگ ۔

دکھنے میں یہ کوئی خلائی گیجٹ لگتی ہے مگر ایورا نامی اسمارٹ رنگ نیند کو ٹریک کرنے کے لیے بنای گئی ہے۔ یہ فٹنس بینڈز اور گھڑیوں سے زیادہ بہتر کام کرتی ہے جو آج کل عام دستیاب ہیں۔ یہ انگوٹھی آپ کی دن بھر کی سرگرمیوں پر بھی نظررکھتی ہے جبکہ یہ بھی بتاتی ہے کہ نیند کا معیار کیسا تھا اور اچھی نیند کے لیے مشورے بھی دیتی ہے۔

585986fc2f0a3

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment