اتوار, 24 نومبر 2024


آلو کھانےکے شوقین افراد کے لیے بُری خبر

 

ایمز ٹی وی (صحت)جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ آلو کا زیادہ استعمال شوگر جیسی بیماری کو دعوت دے سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آلو چاہیں بیکڈ کئے ہوں،ابلے ہوئے ہوں، میش ہوں یافرائز ہر صورت میں اس کازیادہ استعمال ذیابیطس جیسی بیماری کے خطرہ کاباعث بنتا ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ

آلو کے روزانہ استعمال سے شوگر کا خطرہ 33فیصد جبکہ ہفتے میں دو سے چار بار اس کا استعمال 7فیصدتک رسک بڑھادیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چپس یا فرنچ فرائز شوگر بڑھانے میں

سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے آلو کا محتاط استعمال ہی شوگر سے بچنے کے لئے بہترین حکمت عملی ہے۔ بچے ہوں یا بڑے آلو سب ہی کی من پسند غذا ہے

جسے دنیا بھر میں الگ الگ انداز سے پکایا اور کھایا جاتا ہے۔ خاص طور پر اس سے بنے فرائز سب ہی بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن آلو احتیاط کے ساتھ استعمال کریں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment