پیر, 25 نومبر 2024


محکمہ صحت تھیلیسیما بل پرعملدرآمد کرانےمیں ناکام

ایمز ٹی وی(صحت/کراچی) تھیلیسیمیا کی روک تھام کےلئے سندھ اسمبلی میں 14جنوری2014 کو تھیلیسیمیا بل پیش کیا گیا جس کی منظوری ایوان نے دی ۔قانون کے

مطابق نکاح نامہ پر دولہا کے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کا اندراج لازمی ہوگالیکن سندھ میں آج بھی شادیوں اور نکاح ناموں پر تھیلیسیمیاٹیسٹ کا اندراج نہیں ہوتا ہے ۔

محکمہ صحت پریوینشن اینڈ کنٹرول آف تھیلیسیما بل پر عملدرآمد نہ کراسکا صوبائی محکمہ صحت پریوینشن اینڈ کنٹرول آف تھیلیسیما بل پر عملدرآمد کرانے میں تاحال ناکام ہے

جس کے باعث صوبے میں تھیلیسیمیاپر قابو نہیں پایا جا سکا ۔

جس کے باعث یہ بل عملاً غیر موثر ہو چکا ہے ۔اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر امراض ِ خون اور عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے بتایا کہ

تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں نے حکومت سندھ کویہ تجویز پیش کی تھی کہ صوبے میں اس مرض کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment