اتوار, 24 نومبر 2024


تھر میں غذاءی قلت سے ہزاروں اموات

 

ایمز ٹی وی (صحت)تھر میں گذشتہ چار برسوں کے دوران 2250بچے موت کی نیند سو گئے،محکمہ صحت نے 1431بچوں کی اموات کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر میں گذشتہ چار برسوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی کی وجہ سے قحط سالی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں میڈیا کی رپورٹ مطابق سال 2013 میں 470بچے،2014 میں 550بچے، 2015 میں 620بچے،2016ع م 610 بچے انتقال کر گئے،جبکہ محکمہ صحت تھرپارکرنے سال 2013میں234بچے ،2014 میں 326 بچے،2015 میں 398بچے،2016ع میں 473 بچوں کی اموات کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا اور سرکاری رپورٹ برابر نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ محکمہ صحت تھرپارکر صرف پانچ شہروں میں بنے ہوئے اسپتالوں میں مرنے والے بچوں کی رپورٹ کرتا ہے جبکہ میڈیا ریفر ہونے والے بچوں سمیت دیہاتی علاقوں میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی بھی رپورٹ کرتا ہے،ضلع تھرپارکر 22ہزار مربع پر پہلا ہوا صحرا ہے جس میں سات تحصیل ہیں ،مٹھی، کلوئی، ڈیپلو، اسلام کوٹ ، ننگرپارکر، چھاچھرو، ڈاہلی جس میں سے مٹھی ضلع ہیڈکوارٹر کے شہر میں سول اسپتال اور ڈیپلو، ننگرپارکر، چھاچھرو میں تحصیل اسپتال موجود ہے لیکن باقی تین تحصیلوں میں تحصیل ہسپتال کا درجہ حاصل نہیں۔

ضلع تھرپارکر کے 2300 گاؤں کے صحت کی سہولیات کے لیے 210ڈسپینسریز دیہاتی علاقوں میں بنائی گئیں جس میں سے 170 ڈسپینسریز کی ایس این ای ابھی تک منظور نہیں ہے ،لیکن محکمہ صحت تھر میں قحط سالی کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے آنے والے چار کروڑ بجٹ سے 176ڈسپینسریز کو فعال کرنے کا دعویٰ کرتا ہے،جبکہ 34ڈسپینسریز محکمہ صحت کے رپورٹ مطابق بند پڑی ہیں،جس کے وجہ سے دیہاتی علاقوں میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے جبکہ دیہاتی علاقوں سے شہروں کی اسپتالوں تک پہنچنے کے لیے بھی مشکلات کا سامنہ ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment