ھفتہ, 23 نومبر 2024


اگر انڈے ناپسند ہیں تو اسے اپنی پسند بنالیں

 

ایمز ٹی وی (صحت)کیا آپ ناشتے میں انڈے کھانا پسند کرتے ہیں؟ تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس عادت کے نتیجے میں دماغی امراض کا خطرہ نہیں بڑھتا۔یہ دعویٰ فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتے میں انڈوں کا استعمال دماغی افعال کو بہتر بنانے کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق کے مطابق انڈوں کے روزانہ استعمال کے نتیجے میں بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا اور لوگوں کو اس حوالے سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔اس تحقیق کے دوران محققین نے 42 سے 60 سال کی عمر کے ڈھائی ہزار کے قریب افراد کی غذائی عادات کا جائزہ بائیس سال تک لیا۔

اس عرصے کے دوران 337 افراد میں دماغی امراض جیسے الزائمر کی تشخیص ہوئی مگر یہ بات واضح ہوئی کہ انڈوں کے نتیجے میں دماغی امراض کا خطرہ نہیں بڑھتا بلکہ دماغی افعال میں بہتری آتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ انڈے کھانے کی عادت رکھنے والے افراد نے یاداشت اور مختلف ذہنی آزمائشوں میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ایک انڈے میں چھ گرام پروٹین سمیت اینٹی آکسائیڈنٹس، زیاکسنیتھ، وٹامن ای، ڈی اور اے شامل ہوتے ہیں۔

اس سے قبل نومبر 2016 میں ایک تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ روزانہ ایک انڈہ کھانا فالج کا خطرہ 12 فیصد تک کم کردیتا ہے۔یہ نئی تحقیق طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment