ھفتہ, 23 نومبر 2024


واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے جانے والے پیغامات انتہائی محفوظ ہوتے ہیں


ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ دوستوں کو اپنی تصاویر یا پیغامات بھیجنے کیلئے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں تو اگلی بار ایسا کرتے ہوئے آپ کو بار بار سوچنا چاہیے کیونکہ واٹس ایپ کے سسٹم میں ایک بڑی خرابی کا انکشاف ہوا ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کے بھیجے گئے پیغامات کو اجنبی لوگ بھی پڑھ سکتے ہیں۔


برطانوی جریدے ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ واٹس ایپ پر بھیجے جانے والے پیغامات کو واٹس ایپ اور فیس بک انتظامیہ با آسانی پڑھ سکتی ہے جبکہ ان پیغامات تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لوگ بھی با آسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔


سیکیورٹی ریسرچر ٹوبیاس بولٹر کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ آف لائن یوزرز کے اکاﺅنٹس ڈی کوڈ کر سکتی ہے جس کے بعد ان کے پیغامات کو نئی کلیدوں کے ساتھ متعلقہ شخص کو بھجوا سکتی ہے۔


واضح رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے بھیجے جانے والے پیغامات انتہائی محفوظ ہوتے ہیں جنہیں انتظامیہ بھی نہیں دیکھ سکتی ۔ واٹس ایپ کی جانب سے ایک بلاگ میں بھی لکھا گیا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے بھیجے جانے والے پیغامات صرف بھیجنے اور موصول کرنے والے کے علاوہ کوئی بھی نہیں دیکھ سکتا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment