ایمز ٹی وی(صحت)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاہور کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں کے کیفے ٹیریا اور کینٹینوں پر چھاپے مارے ، ناقص اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت پر تین کو سیل کر دیا گیا، جوہر ٹاؤن کے ایک نجی اسپتال کو ناقص صفائی پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شہر کے مختلف اسپتالوں کے فوڈ پوائنٹس میں چھاپے مارے، میو اسپتال، کے ای میڈیکل یونیورسٹی اور کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے کیفے ٹیریاز کی چیکنگ، ناقص صفائی اور مضر صحت اشیاء بیچنے پر تینوں کیفے ٹیریاز سیل کر دئیے گئے۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کینال روڈ پر واقع مہنگے ترین ڈاکٹرز اسپتال کے کیفے ٹیریا کی چیکنگ کے دوران ناقص صفائی پر 30ہزار روپے جرمانہ کیا ، اسپتال انتظامیہ کو فوڈ کورٹ میں صفائی کا انتظام بہتر بنانے کے لیے سات روز کی وارننگ بھی دی گئی ۔