جمعہ, 22 نومبر 2024


سیلولر کمپنی کا معاہدہ، واٹس ایپ کیلئے زبردست پیکج

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلولر کمپنی زونگ نے واٹس کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت صارفین کیلئے زبردست پیکیج متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت زونگ صارفین صرف 15 روپے کے عوض دن بھر واٹس ایپ کے ذریعے پیغامات بھیج سکتے ہیں اور وائس، ویڈیو کالنگ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
جاز اور وارد کے صارفین اب ایک ہی سکریچ کارڈکے ذریعے بیلنس ری چارج کرسکتے ہیں
کمپنی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے ساتھ معاہدہ اپنے صارفین کو مناسب ریٹس پر بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی جانب اور قدم ہے۔ واٹس ایپ کے پارٹنرشپ اور گروتھ ڈائریکٹر مبارک امام کا کہنا ہے کہ ”زونگ کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالنگ کیلئے سب سے بہترین ایپلی کیشن کا پاکستان میں استعمال اور بھی آسان اور باسہولت ہو جائے گا اور ناصرف خطے کے لوگوں میں روابط بڑھیں گے بلکہ ملک بھر میں رابطہ کرنے میں آسانی ہو گی۔“
زونگ اور واٹس ایپ کے اشتراک سے صارفین کو مہیا کیا جانے والا یہ پیکیج حاصل کرنے کیلئے *4# ڈائل کریں اور روزانہ لاتعداد پیغامات بھیجیں اور وائس یا ویڈیو کالز کریں۔ اس پیکیج کے استعمال پر فیئر یوزیج پالیسی کااطلاق ہو گا جس کے مطابق صارف 24 گھنٹوں میں 300 ایم بی تک استعمال کر سکے گا۔ یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ پیکیج صرف اور صرف واٹس ایپ کے استعمال کیلئے ہے اور اس کے علاوہ انٹرنیٹ استعمال کرنے پر ریگولر چارجز لاگو ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment