پیر, 06 مئی 2024


جنگی میدانوں میں فوجیوں کو مدد فراہم کرنے والا اسپاٹ

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) امریکی کمپنی نے مشکل راستوں اور مقامات پر چڑھنے والا روبوٹ تیار کرلیا، اس چار ٹانگوں والی مشین کو اسپاٹ کا نام دیا گیا ہے۔  اس اسپاٹ کا اونچے نیچے راستوں پر بھی توازن برقرار رہتا ہے، گوگل کی ذیلی کمپنی کے اس روبوٹ کا وزن 73 کلوگرام ہے، اس میں نصب ہائیڈرولکس مکینیکل سسٹم کو کنٹرول کرتا ہے۔

اسپاٹ نامی روبوٹ کے سینسرز اسے اطراف میں موجود اشیاء کے بارے میں سنگلز دیتے ہیں،جو مشکل راستوں اور تیز رفتاری کے باوجود یہ اپنا توازن برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہنگامی حالات میں ایسے مقامات پر پہنچ سکتا ہے جہاں انسان کا جانا فوری طور پر ممکن نہیں ہوتا۔

امریکی محکمہ دفاع کے لئے روبوٹس بنانے کیلئے بھی مشہور ہے، جو جنگ کے میدان میں فوجیوں کو مدد فراہم کرتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment