ھفتہ, 11 مئی 2024


چکن گنیا وائرس سے 18 افراد متاثر

 

ایمز ٹی وی (صحت)شہر میں تاحال چکن گنیا کا وائرس موجود ہے جسے ختم کرنے کیلئے صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔ انڈس اسپتال کراچی میں گزشتہ دوہفتوں کے دوران 18 مریضوں میں چکن گنیا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسپتال کے شعبہ انفیکشیئس ڈیزیز کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے مطابق انڈس اسپتال نے چکن گنیا کے تشخیصی ٹیسٹ کی مفت سہولت دو ہفتے قبل شروع کی تھی اور دو ہفتوں کے دوران 36مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 18 مریضوں میں اس مرض کی تصدیق ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ مریض ملیر ، ماڑی پور، لانڈھی اور شہر کے دیگر علاقوں سے آئے تھے جو ٹیسٹ کرانے اور رپورٹ لینے کے بعد واپس چلے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ چکن گنیا ایک وائرل ڈیزیز ہے جوایڈیز ایجپٹی اور ایڈیز ایلبوپکٹس مچھر کے کاٹنے کے لاحق ہوتا ہے ۔ اسکی اور ڈینگی کی علامات تقریباً ایک جیسی ہوتی ہیں جس میں تیز بخار، جوڑوں میں درد، سر درد ، جوڑوں کی سوزش، جلد پر لال دھبے پڑنا، پٹھوں میں درد،الٹی آناودیگر شامل ہیں ۔یہ ایک سے دوسرے فر د کو نہیں لگتا لیکن اگر ایک متاثرہ فرد کو کاٹنے کے بعد مچھر کسی دوسرے کو کاٹے تو یہ مرض منتقل ہو جاتاہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment