جمعہ, 22 نومبر 2024


کام کے ساتھ ساتھ نیند بھی ضروری

 

ایمز ٹی وی (صحت)اگر تو آپ نیند کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے تو اکثر بیمار رہنے پر پریشان یا حیران ہونے کی ضورت نہیں۔یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔یو ڈبلیو میڈیسین سلیپ سینٹر کی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی لوگوں کے جسموں کو امراض کے مقابلے میں بہت زیادہ کمزور بنا دیتی ہے۔ تحقیق کے دوران بائیس افراد کے نیند کے معمولات کا جائزہ اور خون کے نمونے لیے گئے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ نیند کی کمی کا شکار تھے ان کا جمسانی دفاعی نظام بھی دیگر افراد کے مقابلے میں کمزور تھا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند کی کمی خون کے سفید خلیات پر منفی انداز سے اثر انداز ہوتی ہے جو کہ جسمانی دفاعی نظام کے لیے بہت اہم ہیں

 

۔محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ جسمانی دفاعی نظام اس وقت بہتر کام کرتا ہے جب لوگ مناسب نیند کو عادت بنا لیتے ہیں، اچھی صحت کے لیے سات یا اس سے زائد گھنٹوں تک سونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عہد میں جدید ٹیکنالوجی کے نتیجے میں لوگ اپنا بہت زیادہ وقت آن لائن گزارنے کے عادی ہوچکے ہیں اور بستر پر بھی اسمارٹ فونز ان کے ہاتھ میں ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی نیند بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو نیند کی اہمیت کا احساس کرنا چاہئے اور اس کو ترجیح دینا چاہئے ورنہ بیماریوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment