ایمزٹی وی ( ما نٹرینگ ڈیسک)پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کے بڑے اسپتالوں میں بھی دل کے امراض میں مبتلا افراد کو چونا لگایا جارہا ہے جہاں پر اب تک بڑے دھڑلے سے مریضوں کو غیرمعیاری ا سٹنٹس لگانے کا کام جاری تھا ۔
حکومتی اداروں نے چھاپے مار کردوبڑے اسپتالوں میں اسٹنٹس کے اسٹورسیل کرکے مقدمات درج کرلئے۔ پشاور کے بڑے اسپتالوں میں بھی امراض قلب میں مبتلا مریضوں سے گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ڈرگ کنٹرول ٹیم اور ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے اہلکاروں نے نجی اسپتال آر ایم آئی اور سب سے بڑے سرکاری لیڈی ریڈنگ اسپتال پر چھاپہ مارا اور20 سے زائدغیرقانونی اسٹنٹس برآمد کیے ۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق دونوں اسپتالوں میں 20کے قریب اسٹنٹس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔جن پر نہ تو مینوفیکچرنگ ڈیٹ ، قیمت اور نہ ہی رجسٹریشن نمبر ہے جبکہ نجی اسپتال سے غیررجسٹرڈ فرم کے اسٹنٹس بھی برآمدہوئے۔