ایمز ٹی وی (صحت /پشاور)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں خدشات کے پیش نظر عام لوگوں کی گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ۔
.جبکہ ہسپتال کے ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کی گاڑیوں پر اسٹیکر لگانا لازمی قراردیدیا گیا،
ہسپتال ترجمان کے مطابق ہسپتال کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہونے کے علاوہ چوری کی وارداتیں بھی ہوتی ہیں چنانچہ ہسپتال انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ ہسپتال کے اندرپارکنگ صرف ملازمین استعمال کرسکیں گے جبکہ مریض اور ان کے لواحقین ہسپتال کے باہر پارکنگ میں گاڑی کھڑی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر علاج ومعالجے کی سہولیات کیساتھ ساتھ ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کا تحفظ ہسپتال انتظامیہ کی اولین تر جیح ہے۔
ہسپتال میں کارپارکنگ کیلئے انٹری پر و فارمہ معتارف کروایا گیاہےاسی طرح ہسپتال کے مختلف گیٹس کیلئے پروفیسرز اور کنسلٹنٹس سمیت تمام عملے، جن کے پاس گاڑیاں ہیں، کو سبز، زرد،نیلے اور سرخ رنگ کے اسٹیکرز جاری کئے جائینگے ۔