ایمز ٹی وی (صحت) پانی ہم سب کی زندگی میں ایک اہم ضرورت ہے۔ لیکن بازار میں پانی پلاسٹک کی کین یا بوتلوں میں دستیاب ہوتا ہے جو کے صحت کے لیے انتہائی نقصان دے ثابت ہوا ہے
تفصیلات کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کی وجہ سے آپ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک میں پایاجانے والا کیمیکل بیسفانول ایس( BPS)کی وجہ سے انسانی جینز میں تبدیلی واقع ہوتی ہے اور نتیجہ کے طور پر چھاتی کا کینسر ہوجاتا ہے۔
تحقیق کار ڈاکٹر سومی ڈینڈا کا کہنا ہے کہ بی پی ایس کی وجہ سے ایسٹروجن گلینڈز میں ایسی تبدیلی واقع ہوتی ہے جو کہ جینز BRAC1پر اثرانداز ہونے کے ساتھ سینے کے سرطان کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے مطابق ایسی خواتین جنہیں BRCA1جینز وراثت میں ملتا ہے ان میں چھاتی کے سرطان کے امکانات60فیصد زائد ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ بی پی ایس کی وجہ سے کینسر کے خلیے تیزی سے پھیلتے ہیں اور ہمیں ایک موذی مرض کی طرف دھکیلتے ہیں۔
بی پی ایس بہت سی اشیاء میں پایا جاتا ہے تو اس مہلک بیماری سے بچنے کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی پینے سے اجتناب کریں۔