بدھ, 27 نومبر 2024


’’مسٹر ٹریش وھیل‘‘ تیرتے ہوئے کچرے کو نگلنے والا پہیہ

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی نے شمسی توانائی سے چلنے والا پہیہ نما جہاز بنایا ہے جو بندرگاہوں، جھیلوں اور دریاؤں پر تیرتے ہوئے کچرے کو نگل جاتا ہے۔ اسے ’’مسٹر ٹریش وھیل‘‘ یا کچرا پہیہ کا نام دیا گیا ہے۔ ٹریش وھیل کے اندر جب کچرا بھر جاتا ہے تو یہ اسے جلاکر اس سے بجلی تیار کرتا ہے اور اسے ہر لحاظ سے ایک ماحول دوست منصوبہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ ٹریش وھیل آگے بڑھنے کے لیے سورج کی روشنی استعمال کرتا ہے اور دھوپ سے بھرپور ایک دن میں اس کے سولر سیل 2500 واٹ تک بجلی بناتے ہیں۔ اگر مطلع ابر آلود ہو تو یہ پہیہ سمندری لہروں کی مدد سے گھومتا ہے اور کچرا اپنے اندر داخل کرتا رہتا ہے۔ اب تک اس نے پانی پر تیرتے ہوئے سگریٹ کے اتنے ٹکڑے جمع کیے ہیں جنہیں اگر ملایا جائے تو ان کی مجموعی لمبائی 70 میل تک جاپہنچے گی۔ اب تک ایک دن میں اس سے بندرگاہ پر 38 ہزار پونڈ کچرا پکڑا گیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد بالٹی مور کے بندرگاہی علاقے کو تیراکی اور ماہی گیری کے قابل بنانا ہے تاکہ ماحول کو صاف کیا جاسکے۔ یہ ایجاد دنیا بھر کی بندرگاہوں کا کچرا صاف کرکے انہیں دوبارہ صحتمند بناسکتی ہے۔ اس کی خالق کمپنی کا لوگوں سے واحد مطالبہ یہ ہے کہ وہ سمندر اور دریاؤں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں کیونکہ انسان ہی ماحول کو بہتر بنانے کا واحد ذمے دار ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment