اتوار, 24 نومبر 2024


مصالحے دار کھانےمختلف امراض کی روک تھام میں فائدہ مند

 

ایمز ٹی وی(صحت) اگر تو آپ مصالحے دار کھانے پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ عادت ذیابیطس اور قولوں کے ورم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ غذائی نالی سے جڑے دیگر امراض کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
کنیکٹیکٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مرچوں میں پائے جانے والے کیمیکل capsaicin معدے کے ورم سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
تحقیق کے دوران چوہوں کو یہ کیمیکل استعمال کرایا گیا جس سے یہ نتیجہ سامنے آیا۔
محققین کا کہنا تھا کہ capsaicin ایک ریسیپٹر ٹی آر پی وی 1 کو حرکت میں لاتا ہے جو کہ غذائی نالی کے خلیات میں پایا جاتا ہے۔
ان کے بقول جب یہ ریسیپٹر حرکت میں آتا ہے تو خلیات anandamide نامی جز بنتا ہے جو کہ جسمانی دفاعی نظام کو پرسکون کرتا ہے۔
anandamide ریسیپٹرز دماغ میں بھی پائے جاتے ہیں اور محققین کے خیال میں دفاعی نظام اور دماغ ایک دوسرے سے اس کے ذریعے ہی بات کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق جسم میں اس جز کی مقدار میں اضافہ ایسے خلیات کی تعداد بڑھاتا ہے جو کہ ورم کو کنٹرول کرتے ہیں۔
محققین نے تحقیق کے دوران ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار چوہے کا علاج بھی مرچیں کھلا کر کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment