ایمز ٹی وی(صحت) فیصل آباد میں چکن پاکس سے 336 افراد کے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
چیف ایگزیکٹو ہیلتھ نوازش گورائیہ کے مطابق سرویلنس کے دوران چکن پاکس کے مریضوں کی نشاندہی ہوئی، ضلع بھر سے چکن پاکس کے 94 مریض الائیڈ اسپتال آئے جن میں سے 6 کی اموات ہوئیں۔
سی او ہیلتھ کے مطابق الائیڈ اسپتال میں 22 مریض دیگر اضلاع سے آئے جن میں سے 11 جاں بحق ہوئے، چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کے 274 رشتہ داروں کو بچاؤکی ویکسین لگائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ چکن پاکس متعدد ی مرض ہے ، اس میں جلد پر سرخ دانے، تیز بخار، سردرد، تھکن کا احساس اور بھوک نہ لگنے کی علامات ہوتی ہیں، یہ مرض متاثرہ شخص کے کھانسنے ، چھینکنے یا کھانے پینے کی چیزیں شیئر کرنے سے دوسروں میں منتقل ہوتا ہے۔
سی او ہیلتھ کے مطابق متاثرہ مریض کو فوری طور پر الگ کر دینا چاہئے، اسی مقصد کیلئے تمام اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ قائم کئےگئے ہیں۔