ایمزٹی وی (صحت) پنجاب فوڈ اتھارٹی ان دنوں بہت زیادہ سرگرم ہے اور اسکولوں کی کینٹینز میں مضر صحت اشیاءپر پابندی کیساتھ ساتھ اب مارکیٹ میں دستیاب ایسی پراڈکٹس کے خلاف مہم بھی چلائی جا ری ہے جو بالخصوص بچوں کی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 44 فیصد بچوں میں نشونما کی کمی پائی گئی ہے۔
اس اشتہار کے ذریعے والدین کو بچوں کیلئے اچھی خوراک کے بارے میں بتانے کے علاوہ اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب انسٹنٹ ڈرنکس وغیرہ بچوں کی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں۔