جمعرات, 21 نومبر 2024


منافع خوروں نے قربانی کے جانورکو بھی نہ چھوڑا

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)عیدالاضحی پر دنیا بھر میں صاحب استطاعت مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کرتے ہیں لیکن کچھ ایسے ناعاقبت اندیش بھی ہوتے ہیں جو قربانی کے موقع پر بھی چالاکی دکھاکر زیادہ سے زیادہ منافع بٹورنا چاہتے ہیں ، ایسا ہی کچھ ایک شہری کیساتھ ہوا جس نے قربانی کیلئے خریداگیا جانور زبح کروایاتواندر سے دو من چربی نکل آئی جو قصائی کیلئے بھی حیران کن تھی ۔
تفصیلات کے مطابق جانوروں کو موٹاتازہ دکھانے کے لیے مختلف قسم کے سٹیرائیڈ کیمیکل ادویات استعمال کی جاتی ہیں جس سے جسم میں فالتو چربی بھی بن جاتی ہے ، ایسا ہی موٹاتازہ جانور دیکھ کر شہری گھر لے آیا، قربانی کیلئے ذبح کروایا اور کھال اتری تو اندر سے گوشت کی بجائے چربی کا ڈھیر نکلا۔
ماہرین کے مطابق بظاہر موٹے تازے جانور کو سٹرائیڈ دیئے جانے یا اس کی صحت کا اندازہ لگانے کے لیے کولیسٹرول لیول چیک کریں تواندازہ ہوجاتاہے اور لاکھوں روپے کے بالخصوص جب جانور خریدے جارہے ہوں تو ایک حیوانیات کے ڈاکٹر کی خدمت حاصل کرلینے میں بھی مضاحقہ نہیں ہوناچاہیے ، کولیسٹرول لیول دیکھنے کے بعد ہی سودا کرناچاہیے

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment