ایمزٹی وی(صحت)سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی ) میں عالمی یوم ذیابیطس منایا گیا جس میں ڈاکٹرز ، نرسوں ، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت مریضوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن کے اسکریننگ کے ساتھ اس مرض سے بچائو اور پیچیدگیوں کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی گئیں ۔
دن بھر کی طویل دورانیہ پر مشتمل عالمی یوم ذیابیطس کی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ماہرین کی گفتگو سنی، سوال وجواب کی نشست میں حصہ لیا اور اپنی اسکریننگ کے بعد ماہرین ذیابیطس اور ماہرین غذائیت کے مفید مشوروں سے مستفیض ہوئے۔ماہرین میں ڈاکٹر فوزیہ مشتاق، ڈاکٹر صوبیہ قریشی ، ماہر غذائیت نیر ودیگر شامل تھے۔