ھفتہ, 23 نومبر 2024


خواتین مردوں کی نسبت زیادہ جھوٹ بولتی ہیں, تحقیق

 

لندن:عام تاثر پایا جاتا ہے کہ خواتین مردوں کی نسبت زیادہ جھوٹ بولتی ہیں لیکن سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ آج تک کے تمام اندازے غلط ثابت ہو گئے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”مرد خواتین کی نسبت دو گنا زیادہ جھوٹ بولتے ہیں، یہی نہیں بلکہ ہر 10میں سے 4مرد یقین رکھتے ہیں کہ وہ جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں۔“یہ تحقیقاتی سروے پلے سٹیشن 4گیم ہڈن ایجنڈا کی ریلیز کے لیے کیا گیا۔ اس گیم میں کھلاڑیوں کو جھوٹ بولنے والوں کا پتہ چلانا ہوتا ہے۔ سروے کے نتائج میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرد ہر چار دن میں ایک جھوٹ لازمی بولتے ہیں جبکہ خواتین 8دن میں ایک جھوٹ بولتی ہیں۔“ سروے میں جب لوگوں سے ان کی کسی کا جھوٹ پکڑنے کی صلاحیت کے بارے میں پوچھا گیا تو 10میں سے 9نے بتایا کہ وہ دوسرے کے جھوٹ پکڑنے کی بخوبی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان میں سے 64فیصد نے جھوٹ بولنے والی کی نشانی یہ بتائی کہ وہ آنکھیں چرا کر بات کرتا ہے، 50فیصد نے کہا کہ وہ بات کا جواب دینے میں توقف کرتا ہے جبکہ 38فیصد کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے والا بات کرتے ہوئے بے قرار ہوتا ہے اور اضطراری حرکات کرتا ہے۔ تاہم تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈیرین سٹینٹن کا کہنا تھا کہ ”اس حوالے سے کئی اعلیٰ درجے کی کہانیاں ناقابل اعتبار ہیں کیونکہ جھوٹ بولنے والے افراد درحقیقت دوسروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا بہت آسان سمجھتے ہیں۔“

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment