ھفتہ, 23 نومبر 2024


فیس بک نے بریکنگ نیوز حاصل کرنے کے لئے نیافیچر متعارف کرادیا

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے ’واچ ٹیب‘ میں نیوز سیکشن کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بریکنگ نیوز فراہم کی جائیں گی۔
معروف ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ کے مطابق یوٹیوب اور ٹی وی نیٹ ورک کے طرز پر ویڈیوز کے لیے خصوصی ویب سائٹ فیس بک واچ متعارف کرائی گئی تھی جس میں مختلف اداروں کی شراکت سے اوریجنل شوز اور ویڈیوز نشر کی جاتی ہیں۔
فیس بک خبروں سے متعلق اپنی نئی حکمت عملی تیار کررہا ہے جس میں صارفین تک مصدقہ ذرائع سے حقیقی خبروں کی رسائی کو ممکن بنانا ہے، اس حوالے سے فیس بک نے مختلف اداروں سے شراکت داری کی ہے۔
فیس بک نیوز پارٹنرشپ کے سربراہ کیمبل براؤن نے کیلیوفورنیا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں اعلان کیا کہ فیس بک واچ کے لائیو اسٹریمنگ ویڈیوز میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کرنے جا رہا ہے جو کہ خبروں سے متعلق ہوگا جس میں بریکنگ نیوز فراہم کی جائیں گی۔
اس فیچر کے ذریعے مختلف اداروں کو صارفین تک وسیع پیمانے پر بریکنگ نیوز دینے کا موقع دیا جائے گا۔ کیمبل براؤن نے واضح طور پر کہا کہ وہ قومی اداروں کے بجائے مقامی اشاعتی اداروں کی خبروں کو ترجیح دیں گے، یہی بات فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ بھی کہہ چکے ہیں۔
زکربرگ کا کہنا ہے کہ فیس بک مقامی سطح کی خبروں کو صارفین تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے تاکہ ’لوکل کمیونٹی‘ کو پروان چڑھانے میں مدد مل سکے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment