ھفتہ, 04 مئی 2024


فیس بک پر فرینڈ ریکوسٹ سے چھٹکارا پائیں

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک پر بڑی تعداد میں دوستی کے پیغامات سے پریشان افراد کیلئے فیس بک انتظامیہ نے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دیگر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کی طرح فیس بک انتظامیہ بھی اپنے فیچرز کو مزید بہتر بنانے کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف رہتی ہے اور صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے اپنے فیچرز میں تبدیلی لانے پر ہر وقت کام کرتی رہتی ہے۔ فیس بک انتظامیہ ان دنوں ایک نئے فیچر پر کام کررہی ہے جو فیس بک پر دوستی کے پیغامات بھیجنے سے متعلق ہے۔
فیس بک استعمال کرنے والے تقریباً تمام لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک وقت میں ہزاروں کی تعداد میں دوستی کے پیغامات بھیجے جاسکتے ہیں اور صارفین ایک وقت میں 5000 افراد کو اپنی فرینڈ لسٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔ البتہ اگر فیس بک پر دوستوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کرجائےتو صارف مزید دوستوں کو اپنی لسٹ میں شامل نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے انہیں اپنی لسٹ میں شامل دوستوں کو فرینڈ لسٹ سے ہٹانا یا’’ان فرینڈ‘‘کرنا پڑتا ہے۔
 
0 fb 1522235551
 
فیس بک انتظامیہ نے صارفین کی اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اگر کوئی صارف، کسی شخص کی جانب سے بھیجی جانے والی دوستی کی درخواست (فرینڈ ریکویسٹ) کا پیغام 14 دن تک قبول نہ کرے تو اس کا نوٹیفکیشن خودبخود ختم ہوجائے گا۔
فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیچر سے اُن تمام صارفین کیلئے سہولت پیدا ہوجائے گی جو فیس بک پر بڑی تعداد میں موصول ہونے والی دوستی کی درخواستوں سے پریشان رہتے ہیں۔
ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک اسکرین شاٹ میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ موصول ہوتے وقت اوپر ایک پیغام درج ہے جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ آپ کو بھیجی گئی دوستی کی درخواست 14 دن میں خودبخود ختم ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ فیس بک کا یہ نیا فیچر ابھی جانچ کے مرحلے میں ہے لہذا عام صارفین کی پہنچ سے دور ہے۔ بعد ازاں اس فیچر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارف کرادیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment