ایمزٹی وی (اسلام آباد/صحت) رواں سال کانگو کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی طور پر ہیلتھ ایڈوائزری جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ملک میں کانگووائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ۔ میانوالی سے تعلق رکھنے والی گلزار نامی خاتون کانگو وائرس سے جان بحق ہو گئی ۔ متاثرہ خاتون کی آبائی علاقے میں تدفیتن کر دی گئی ۔ محکمہ صحت نے متعلقہ علاقے میں کانگو سے بچاو کے لیے ہنگامی اقدامات کیئے ہیں ۔ کانگو کے باعث خاتون کی موت پر علاقہ مکینوں میں خوف پھیل گیا ہے ۔ جانوروں میں وائرس کی موجودگی کے باعث قصاب ہو یا بیوپاری ، ہر کوئی پریشان نظر آ رہا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے چاروں صوبائی حکومتوں کے لیے ہنگامی طور پر ہیلتھ ایڈوائزی جاری کرے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں مویشی منڈیوں میں سپرے ، جانوروں کی شہری علاقوں میں منتقلی پر نظر رکھنے ،قصاب اور جانوروں کو پالنے والے افراد کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے رہنما اصول شامل ہوں گے ۔