جمعہ, 29 نومبر 2024


دل کے دورے کی تشخیص کے لیے سستا ترین آلہ تیار

ایمز ٹی وی(ہیلتھ ڈیسک)امریکی سائنسدانوں نے دل کے دورے کی فوری تشخیص کے لئے ایک ایساآلہ تیار کیا ہے جو تھرما میٹر کی طرح چھوٹا اور استعمال میں آسان اور سستا بھی ہے۔ عام طور پر دل کے دورے کی تشخیص کے لیے مریض کے خون میں ایک قسم کے پروٹین ٹروپونن کی پیمائش کی جاتی ہے اس ٹیسٹ میں ٹروپونن کی خفیف سی موجودگی کا پتا چل جاتا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ دل کے پٹھوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس ٹیسٹ کے لئے بڑی مشینیں استعمال ہوتی ہیں اور اس پر خرچ بھی زیادہ آتا ہے۔ امریکی کیمیکل سوسائٹی کے ماہرین نے اخراجات کو کم کرنے کے لیے تھرمامیٹرکی طرح کا آلہ ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے خون میں ٹروپونن کی مقدار فوری طورپرمعلوم کی جاسکے گی اور یہ عمل نہ صرف آسان بلکہ سستا بھی ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایجاد سے ایسے غریب اور ترقی پذیر ممالک جہاں صحت کی بنیادی سہولتیں موجود نہیں وہاں دل کے دورے کے باعث ہونے والی اموات میں 70 فیصد سے زائد کمی لائی جاسکے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment