ایمزٹی وی(صحت/سجاول)محکمہ صحت کی جانب سے انتظامیہ کی مدد سے ضلع سجاول میں شروع کردہ پولیو مہم کے بعد کافی تعداد میں شہریوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے کے باوجود انتظامیہ نے زبردستی پولیس کی مدد سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر بضد ہے،جس کے بعد شہریوں اور انتظامیہ کے درمیان شروع ہونے والا تنازع اس وقت کشیدگی اختیار کر گیا ہے،جب گذشتہ روز سجاول کے نواحی گاؤں آدم سموں کا رہائشی ایک سالہ بچہ خالد ولد ولید سموں پولیو مہم کے دوران قطرے پلائے جانے کے بعد بیمار ہو کر جاں بحق ہو گیا ۔