ھفتہ, 23 نومبر 2024


مویشی منڈی جانےسے قبل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

 

ایمزٹی وی(صحت)محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ عوام الناس مویشی منڈی جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کانگو وائرس جان لیوا مرض ہے جس سے بچاؤ انتہائی آسان ہے۔
ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ مویشی منڈی میں ہلکے رنگ اور کھلے کپڑے پہن کر جائیں، منڈی جانےکے لیے جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا ہےکہ کانگو وائس رس کی چھچڑ جانور کی کھال پر موجود ہوتی ہے، عوام جانور کو ہاتھ لگانے سے قبل دستانے ضرور استعمال کریں، کانگو کامرض ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق پیٹ میں درد، تیز بخار اور جسم میں درد کانگو کی علامات ہیں، ہڈیوں میں درد اور جسم کے کسی بھی حصے سے خون آنا بھی کانگو کی علامات ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment