مانیٹرنگ ڈیسک: اوپو نے دنیا کا دوسرا 3 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون آر 17 پرو متعارف کرادیا ہے۔ یہ فون چین میں متعارف کرایا گیا ہے جو اوپو آر 17 کا زیادہ بہتر ورژن ہے۔
یہ نیا فون اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 4299 چینی یوآن (لگ بھگ 78 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔
اس فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی جائے گی جبکہ بیک پر یہ فون رنگ بدلتا محسوس ہوگا۔
اس فون کی خاص بات اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جو اس سے پہلے ہیواوے پی 20 پرو میں نظر آیا تھا۔
اوپو کے فون میں ایک کیمرہ 12 میگا پکسل، دوسرا 20 میگا پکسل جبکہ تیسر ٹی او ایف تھری ڈی اسٹریو کیمرہ سنسر سے لیس ہوگا۔
اس کے فرنٹ پر 25 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس ہے اس فون میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ بیزل نہ ہونے کے برابر ہے۔
اس فون میں نوچ کی جگہ واٹر ڈراپ ڈیزائن دیا گیا ہے جو اسی کمپنی کے ایف 9 جیسا ہے، یعنی ایسا نوچ جو پانی کے قطرے جیسا ہے، جس کے اندر فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔
اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 710 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج، کمپنی نے اپنے کلر او ایس 5.2 سے کیا ہے۔
اس فون میں 3700 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ یہ ڈوئل سم اسمارٹ فون ہے۔