کراچی: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع حیدرآبادمیں 8 ستمبر 2018ءکو عالمی یوم خواندگی منایا جائے گا جس میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا اور اس دن کے حوالے سے ضلع بھر کے 26 سرکاری اسکولوں میں خواندگی کے حوالے سے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں اساتذہ‘ طالبعلم اور اسکاؤٹس حصہ لیں گے‘ اس کے علاوہ 8 ستمبر کو صبح 10 بجے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ہیرا نند نیول رائے حیدرآباد سے ایک ریلی پریس کلب حیدرآباد تک نکالی جائے گی جس میں ایجوکیشن افسران‘ اسکول مینجمنٹ کمیٹی ممبران‘ طالب علم‘ نجی اسکولز‘ماہرین تعلیم‘ سول سوسائٹی‘این جی اوز‘ والدین اور میڈیا کے نمائندے شرکت کریں گے
Leave a comment