لندن: دنیا بھر میں خواتین تیزاب گردی کا شکار ہو رہی ہیں اور اب یہ واقعات مغرب میں بھی پیش پیش ہیں۔انہی حالات کو دیکھتے ہوئے ایک ماہر خاتون نے ایک ایسا میک اپ تیا ر کیا ہے جو تیزاب پھینکے جانے پر خواتین کے چہرے کو جلنے سے محفوظ رکھے گی برطانیہ میں بھی خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد ایک مقامی ماہر ڈاکٹر الماس احمد نے ایسا میک اپ تیار کیا ہے جو خواتین کو اس ہولناک حملے سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ 32 سالہ الماس احمد نے کہا کہ برطانوی ماڈل کیٹی پائپر پر تیزابی حملے کے بعد ایسے میک اپ کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے ’ اکیریئر‘ نامی مرکب بنایا ہے جو تیزاب کے ساتھ تعامل نہیں کرتا۔ الماس پرامید ہیں کہ یہ مرکب بہت آسانی کے ساتھ روایتی میک اپ، کریموں اور دھوپ سے بچانے والی لوشن میں ملایا جاسکتا ہے۔