پیر, 25 نومبر 2024


قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں 2 بچوں کے انتقال پر ہنگامہ آرائی

ایمز ٹی وی(ہیلتھ ڈیسک)قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں 2 بچوں کی اموات پر والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پتھراؤ کیا،شعبہ حادثات کے مرکزی دروازے کاشیشہ توڑ دیا جبکہ عملے کو بھی زردکوب کیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں پیر کی رات 3 جڑواں بچوں کو لایا گیا تھا 

 

جن میں سے ایک رات کو ہی انتقال کر گیا جبکہ دوسرا بچہ منگل کی صبح دم توڑ گیا جس پر بچوں کے مشتعل والدین اور رشتہ داروں نے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہرئے پتھراؤ کیا جس سے شعبہ حادثآت کے مرکزی دروازے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔جبکہ شعبہ حادثآت کو چلانے والی غیر سرکاری تنظیم سی ایل ایف کے گارڈز اور ایڈمنسڑیشن کو تشدد کا نشانہ بنایا

 

۔بچوں کے والد محمد شارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال انتطامیہ کی غفلت کے باعث میرے دو بچے انتقال کرگئےہیں قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکڑ پروفیسر ڈاکڑ جمال رضا کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ بچے قبل ازوقت پیدا ہوئے تھے اور ان کا وزن بھی انتہائی کم تھا ہم نے ان کا ہر طرح سے خیال رکھا ہے اور شعبہ حادثات میں تمام سہولتیں بھی فراہم کی ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment