نیویارک :کسی کا موبائل فون لاک ہو جائے اور کسی طرح نہ کھل پائے تو اس میں موجود صارف کا ڈیٹا بھی ضائع ہو جاتا ہے لیکن اب ایک کمپنی نے ایسے لوگوں کے لیے شاندار سہولت متعارف کروا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ سہولت ’ڈرائیو سیور‘ نامی کمپیوٹر ہارڈویئر اینڈ ڈیٹا ریکوری کمپنی نے دی ہے
جس کے تحت صارفین اپنے لاک ہوجانے والے اینڈرائیڈ فونز یا آئی فونز کا ڈیٹا دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے اس سروس کو ”پاس کوڈ لاک آﺅٹ ڈیٹا ریکوری“ کا نام دیا ہے
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس کی فیس زیادہ مقرر کی ہے جو 3900ڈالر (تقریباً 5لاکھ 23ہزار روپے) ہے۔ کمپنی کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کس طرح آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے سکیورٹی پروٹوکولز کو بائی پاس کرے گی اور ان میں محفوظ ڈیٹا حاصل کرے گی
تاہم اس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ سروس بنیادی طور پر ان خاندانوں کے لیے بنائی گئی ہے جن کا کوئی فرد انتقال کر جاتا ہے اور وہ اس کے فون سے ڈیٹا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
تاہم اس سے دیگر لوگ بھی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔تاہم اس کے لیے انہیں پہلے اس ڈیوائس کی ملکیت ثابت کرنی ہو گی جس کا ڈیٹا وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ “