مانیٹرنگ ڈیسک: سردی کے موسم میں بیماریاں بڑھ جاتی ہیں خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو دمہ کے مریض ہوں سانس کی بیماریوں میں دمہ ایک دائمی مرض ہے اور سردیوں میں دمہ کے مریض بہت مشکلات کا شکار ہوتے ہیں دمہ کے مریض اگر یہ احتیاطی تدابیراختیار کرے تو وہ اس مرض سے بچ سکتے ہیں سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں اور سگریٹ کے دھوئیں سے بھی بچیں۔ پالتو جانوروں کو بیڈروم سے دور رکھیں تیز خوشبو استعمال نہ کریں۔ تکیہ اور بستر کو جراثیم سے پاک رکھیں اور باقاعدگی سے دھوئیں۔ بیڈروم میں قالین بچھانے سے پرہیز کریں گھر کی صفائی میں بلیچ اورکیمیکل سے پرہیز کریں سردی کے وقت گھر سے باہر مت نکلیں اور اگر باہر جانا ناگزیر ہو تو منہ اور ناک رومال سے ڈھانپ لیں فضائی آلودگی اور ٹھنڈی ہوا سے حتی الوسع بچیں لکڑی اور کوئلے کی انگیٹھی کے پاس مت بیٹھیں دمہ کے محرکات سے بچیں اگر کوئی معمولی سانس کا انفیکشن بھی ہو جائے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اگر کوئی دوائی مسلسل کنٹرول یا لمبے عرصے تک جاری رکھنے کے لئے تجویز کی گئی ہے تو معالج کے مشورے کے بغیر بند یا تبدیل ہر گز نہ کریں تمام اچھی اور مقوی خوراک استعمال کریں۔ اگر کسی خوراک سے دمہ شدت اختیار کرتا ہو اور مریض نے مشاہدہ کیا ہو تو ایسی خوراک کا استعمال ترک کر دیں پرہیز پر عمل پیرا ہوتا علاج سے بہتر ہے ۔