جمعرات, 25 اپریل 2024


سیاروں پرموجود ایلین ریچھ کی جسامت کے برابرہوسکتے ہیں،تحقیق

ایمز ٹی وی( ٹیکنالوجی)کائنات کے دیگر سیاروں پر آباد مخلوق ’’ایلین‘‘ کے حوالے سے کئی نظریات مقبول ہیں اور ہالی وڈ کی فلموں میں بھی انھیں مختلف جسامت اور خدوخال میں اکثرپیش کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف بارسلونا کے فرگس سمپسن سائنسدان کے انکشاف ے مطابق ایلین یا دیگر سیاروں کی مخلوقات کا اگر وجود ہوا تو وہ تقریباً ریچھ کی جسامت کے برابر ہوں گے اور ان کا وزن لگ بھگ 300 کلوگرام ہوگا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر کسی بھی آباد سیارے پر ایلینز کی تعداد تقریباً 5 کروڑ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے اپنی تحقیق میں نادیدہ سیاروں میں مخلوقات کی موجودگی کا اشارہ دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان سیاروں میں بسنے والے ایلینز کی جسمانی ساخت اس سے یکسر مختلف ہوسکتی ہے، جس کا پہلے تصور کیا گیا تھا۔انھوں نے اپنی تحقیق میں لکھا ہے کہ توقع ہے کہ زمین کے جیسے سیارے کی دریافت سے نظامِ شمسی سے باہر زندگی کی دریافت کا بہت بڑا موقع فراہم ہوگا۔

لائیو سائنس کے مطابق ان کی یہ تحقیق بے ایس کے اصول پر مبنی ہے، یہ دراصل ریاضی کی ایک شاخ ہے جسے بے ایسن سٹیٹسسٹکس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment