گوگل کروم میں دو نئے سیکورٹی فیچرز شامل کردیے گئے ہیں۔
یہ دو نئے سیکیورٹی فیچرز میں سے ایک مشکوک ویب سائٹس کو خبردار کرنے کے لیے ہے اور دوسرا مشکوک ویب سائٹس کو رپورٹ کرنا ہے۔
اس فیچر کا نام گوگل سیف براوزنگ ہے جو کروم، اینڈرائڈ ، جی میل اور دوسری سروسز میں شامل کیا گیا ہے، اس سے صارفین مشکوک ویب سائٹس کو کھولنے سے محتاط رہیں گے۔
فیچر میں کیریکٹر سبسٹی ٹیوشن ڈیٹیکٹر موجود ہے، مشکوک ویب سائٹس کی جانب سے صارفین کو بیوقوف بنانے کا طریقہ یہ ہےکہ آپ جو ویب سائٹ کلک کرنے جارہے ہوتے ہیں اسی سے ملتی جلتی ویب سائٹس کلک ہو جاتی ہیں۔
کروم پراڈکٹ مینیجر ایملی شیتھر کا کہنا ہے کہ یہ فیچر گوگل براوزر کے75 ورژن میں ہے جو حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔
دوسرا فیچر گوگل کروم ایکسٹیشن ہے جسے سسپیشیئس سائٹ رپورٹر کا نام دیا گیا ہے۔ اس ایکسٹینشن سے آپ فوری طور گوگل کو نقصان پہچانے والی ویب سائٹس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
ایملی کا کہنا ہے کہ آپ فوری طور کوئی تبدیلی نہیں دیکھ سکیں گے لیکن جی میل میں اسپیم رپورٹ کرنے سے جمع ہونے والا ڈیٹا گوگل اور سیف براوزنگ استعمال کرنے والوں کے کام آئے گا۔
صارفین کو ایکسٹینشن انسٹال کرنے کے بعد اس کا آئیکون نظر آنا شروع ہو جائے گا اور جیسے ہی آپ کسی مشکوک ویب سائٹ کو کھولیں گے اور آپ اس کی رپورٹ کر دیں گے تو اس سے نہ صرف گوگل کو فائدہ پہنچے گا بلکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ ہوگا۔
گوگل سیف براوزنگ سروس مشکوک ویب سائٹس پر مشتمل ایک لسٹ ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ 2007 میں سیف بروزنگ نے 3 بلین ڈیوائسز کو بچایا اور 2019 میں یہ تعداد 4 بلین تک جا پہنچی ہے۔