جمعہ, 22 نومبر 2024


اگست تک سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 متعارف کرانے کا امکان

اگست تک سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 متعارف کرانے کا امکان اگر تو آپ سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 10 کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی ممکنہ تاریخ رونمائی سامنے آگئی ہے۔ ویب سائٹ سی نیٹ نے ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سام سنگ اپنا نیا فلیگ شپ فون 7 اگست کو نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے گی۔ اس سال سام سنگ کی جانب سے گلیکسی نوٹ سیریز کے بیک وقت 2 مختلف فون متعارف کرائے جائیں گے جن کے ڈسپلے سائز مختلف ہوں گے جبکہ ایک 5 جی سپورٹ کے ساتھ ہوسکتا ہے، دونوں فونز میں ہیڈفون جیک نہیں ہوگا۔ یہ سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جس میں اوپری اور نچلے بیزل کو لگ بھگ ختم کردیا گیا ہے جبکہ پنچ ہول کیمرا سائیڈ کی بجائے اسکرین کے اوپر سینٹر میں دیاج ائے گا۔ مختلف افواہوں کے مطابق گلیکسی نوٹ 10 کا ایک ماڈل 6?75 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگا جبکہ دوسرے ورژن میں 6?3 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔ دونوں فونز کی لیک تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہوگا خصوصاً نوٹ 10 پرو میں گلیکسی ایس 10 فائیو جی کی طرح تھری ڈی ٹائم آف فلائٹ سنسر بھی نظر آرہا ہے۔ اس سے قبل مختلف لیکس میں یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ گلیکسی نوٹ 10 میں 45 واٹ چارجنگ اسپیڈ دیئے جانے کا امکان ہے جو کہ پہلی بار جنوبی کورین کمپنی کے کسی فون میں دی جائے گی، اس وقت سب سے تیز ہواوے میٹ ایکس فولڈ ایبل فون میں 55 واٹ چارجنگ سپورٹ ہے جبکہ اوپو کی سپر وی او او سی ٹیکنالوجی ہے جو کہ 50 واٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتی ہے۔ ہر سال گلیکسی نوٹ سیریز کے فونز بنیادی طور پر گلیکسی ایس سیریز کے فونز کے بڑے ڈسپلے والے ورڑن ہوتے ہیں جس میں ایس پین اسٹائلوس ہی مختلف ہوتا ہے باقی پراسیسر اور کیمرے وغیرہ یکساں ہوتے ہیں، مگر اس سال بڑی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment